ابنا: پولیس کے مطابق نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص سلطان ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی میں ہی اللہ والی چورنگی کے قریب ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا گیا۔ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب بشیر چوک سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ماڈل کالونی میں تھانے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن کے ایل بلاک میں بھی قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ادھر بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سو کوارٹر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے 12 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 6 مبینہ ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ سرجانی ٹاوٴن میں بھی پولیس نے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
.......
/169